شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

Dec 30, 2023 | 14:18:PM
 سابق وزیرخارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی بڑی مشکل میں پھنس گئے.
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوہیب بخاری) سابق وزیرخارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی بڑی مشکل میں پھنس گئے.

شاہ محمود قریشی کے پی پی 218 ملتان سے کاغذات نامزدگی پر بڑے اعتراضات سامنے آگئے ، سلمان نعیم نے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف ریٹرنگ آفیسر کو درخواست دے دی ۔ 

سلمان نعیم نے شاہ محمد قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف مختلف اعتراضات پیش کیے۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات نامزدگی مسترد

اعتراض میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی اور زین قریشی نے کاغذات نامزدگی میں سٹیمپ پیپر درست جمع نہیں کروائے ، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی آرٹیکل 62 ، 63 کے تحت الیکشن نہیں لڑ سکتے ، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں ۔