فلسطین سے اظہار یکجہتی:پنجاب بھر میں2436 ممکنہ نیو ایئر تقریبات کی لسٹیں تیار

Dec 30, 2023 | 13:39:PM
فلسطین سے اظہار یکجہتی:پنجاب بھر میں2436 ممکنہ نیو ایئر تقریبات کی لسٹیں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(باسم سلطان)فلسطین سے اظہار یکجہتی کے پیش نظر وفاق کا نیو ایئر نائٹ نہ منانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب نے  ون ویلنگ، ہلڑ بازی،ساؤنڈ سسٹم،ہوائی فائرنگ، ڈانس و شراب پارٹیز کرنے،فارم ہاؤسز پر تقریبات، دیسی شراب بنانیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات  جاری کردیئے۔
محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کے ڈی سیز ،سی پی اوز کو خصوصی پلان مرتب کرنے کا مراسلہ جاری کردیا، پنجاب بھر میں 2436 ممکنہ نیو ایئر تقریبات کی لسٹیں بھی پولیس  اور ضلعی انتظامیہ کو بھجوا دی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  لاہور میں آتش بازی ، سوشل و مذہبی 597 تقریبات کی نشاندہی کی گئی،بڑے شہروں لاہور ، فیصل آباد، ملتان میں سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں،چرچ، اہم شاہراہوں ، مارکیٹس، تفریح گاہوں پر پولیس کی نفری تعینات کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کیلئے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، جاوید لطیف

نوٹیفکیشن میں مزید  کہاگیا ہے کہ دیہی ،شہری علاقوں میں دیسی شراب بنانیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن یقینی بنانے کا حکم دیا ،پبلک مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنیوالےعناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خصوصی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔