قومی اسمبلی اجلاس: وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر رہنما شریک نہ ہوئے

Dec 30, 2021 | 20:16:PM
مالیاتی ضمنی بل، وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر، پیش نہ ہوئے
کیپشن: شہبازشریف، وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مالیاتی ضمنی بل(منی بجٹ) کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک نہ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مالیاتی ضمنی بل(منی بجٹ) کی منظوری کیلئے سپیکر اسد قیصرکی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف غیر حاضر رہے، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو اوربلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سردار اختر مینگل بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے، جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی غیر حاضر رہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش کیا۔جس پر اپوزیشن نے شور شر اباکیا اورنعرے بازی کی۔ قومی اسمبلی اجلاس سے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی کے اسد عمر اورجے یو آئی ف کے مولانا اسد محمودنے خطاب کیا،شاہ محمود قریشی کی گفتگو کے دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی،کورم کی نشاندہی(ن)لیگ کے برجیس طاہر نے کی جس پر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کااجلاس کل صبح11 بجے تک ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ پیش۔اپوزیشن کا احتجاج ۔حکومت کورم پورا نہ کر سکی۔۔ اسمبلی اجلاس کل تک کیلئے ملتوی