معمولی تلخ کلامی۔۔تحریک انصاف  کا سابق عہدیدار قتل

Dec 30, 2021 | 15:45:PM
معمولی تلخ کلامی۔۔تحریک انصاف  کا سابق عہدیدار قتل
کیپشن: معمولی تلخ کلامی۔۔تحریک انصاف  کا سابق عہدیدار قتل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)گلی میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) فیصل آباد رانا سفیان کوقتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول رانا سفیان نے چند روز قبل ملزم حمزہ کو گلی میں کھڑا ہونے سے منع کیا تھا ، مقتول شیخ کالونی میں واقع گھر کے قریب پارک میں بیٹھا تھا کہ ملزم نے پارک میں جاکر فائرنگ کرکے سفیان کو قتل کردیا ۔ملزم حمزہ فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ،تھانہ جھنگ بازار پولیس نے لاش شعبہ پوسٹ مارٹم میں منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے حکومت مشکل میں ہے ۔۔حکومت کوئی مشکل میں نہیں۔۔۔عمران خان