سی پیک پراجیکٹس متعلقہ وزارت کے ذریعے ہونے چاہئیں،سید امین الحق

Dec 30, 2020 | 18:34:PM
 سی پیک پراجیکٹس متعلقہ وزارت کے ذریعے ہونے چاہئیں،سید امین الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن میں انقلابی اقدامات بھی معیشت کا گیم چینجر بنیں گی،سی پیک کی طرح آئی ٹی انڈسٹریز بھی روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات ۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ سی پیک کے تمام متعلقہ پراجیکٹس میں وزارت آئی ٹی کا بھرپور تعاون رہے گا۔ پاکستان کی تعمیر،ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھائے گئے ہر قدم کو مضبوط کرنا ہوگا۔ آئی ٹی پارکس کے ذریعے بہترین پروفیشنلز سی پیک کیلئے نہایت کار آمد ہوسکتے ہیں۔
 سید امین الحق کا کہنا تھا کہ تیزی سے ترقی کرتی آئی ٹی انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ سی پیک پراجیکٹس متعلقہ وزارت کے ذریعے ہی ہوں۔
چیئرمین سی پیک نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارک سے بہت سی امیدیں ہیں اس طرز پر مزید پارکس کے قیام میں مدد کریں گے،چاہتے ہیں کہ سی پیک کے مختلف پراجیکٹس میں وزارت آئی ٹی کاکردار نمایاں ہو ۔ متعدد چائینیز کمپنیاں آئی ٹی اور فائبر آپٹکس کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ملاقات میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے چیئرمین سی پیک کو مختلف آئی ٹی پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔