سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ 8کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

Aug 30, 2025 | 18:57:PM
سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ 8کروڑ روپے سے زائد میں نیلام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ 8کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 47-1946 کی ایشیز سیریز کے دوران سر ڈونلڈ بریڈمین کی پہنی ہوئی ٹوپی آسٹریلیا کے نیشنل میوزیم نے چار لاکھ 38 ہزار 500 آسٹریلوی ڈالر (پاکستانی تقریباً آٹھ کروڑ روپے سے زائد) میں  خریدی ہے۔

یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی پہلی ایشیز سیریز تھی جو آسٹریلیا نے 0-3 سے جیتی تھی۔

وزیر ثقافت ٹونی برک کا کہنا ہے کہ ٹوپی کی خریداری آئندہ نسلوں کے لیے قومی تاریخ کو محفوظ کرنے کا حصہ ہے، یہ کیپ بریڈمین کے 11 بیگی گرین کیپس میں سے واحد بچ جانے والی کیپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب کی نا اہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے