روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری:آئندہ ماہ کے وسط تک فنانشل ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے آئندہ ماہ کے وسط تک فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے حوالے سے نئے فنانشل ایڈوئزر کی تقرری کیلئے خواہشمند پارٹیوں سے درخواستیں طلب کررکھی ہیں اور اس کیلئے 2 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے جو اگلے چند میں ختم ہوجائے گی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ 2 ستمبر تک ٹیکنیکل اور فنانشل تجاویز جمع کروانا ہونگی ،اس کے بعد ستمبر کے وسط تک نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سونافی تولہ ہزاروں روپے مہنگا، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
نئے تعینات ہونے والے فنانشل ایڈوائزر روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری کے حوالے سے ٹرانزیکشن سٹرکچر رپورٹس کا جائزہ لے کر نظر ثانی کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو اسے اپ ڈیٹ کریں گے،پچھلی رپورٹس کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے مارکیٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا اور روزویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں و سرمایہ کاروں کی پری کوالیفکیشن اور ان سے مذاکرات کیے جائیں گے جس کے بعد نیلامی کا پراسیس کیا جائے گا۔