سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کی سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو 17 سال بعد وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ہربھجن سنگھ کی آئی پی ایل میچ کے بعد سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو 17 سال بعد وائرل ہوگئی۔
2008 میں ہربھجن سنگھ اور سری سانتھ کے جھگڑے کی ان دیکھی ویڈیو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے جاری کی۔
بیونڈ 23 کرکٹ پوڈ کاسٹ پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سے گفتگو کرتے ہوئے للت مودی نے اس غیر ترمیم شدہ کلپ کو شیئر کیا۔
The famous slap in my podcast with @MClarke23 on #beyond23 - part 3 of my podcast. I love @harbhajan_singh - but after 17 years it was time to reveal it. Lots and lots more to reveal but that will now only be in the movie that’s in the works supervised by @SnehaRajani on my… pic.twitter.com/EhPaIRAZ0F
— Lalit Kumar Modi (@LalitKModi) August 29, 2025
انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ ختم ہونے کے بعد جب سب کھلاڑی آپس میں ہاتھ ملارہے تھے اس دوران ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مارا۔
للت مودی نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے دونوں کو بلایا اور ہربھجن سنگھ پر آٹھ میچز کی پابندی عائد کی۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 17 سال قبل ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب (موجودہ پنجاب کنگز) کے درمیان میچ کے بعد پیش آیا تھا۔