بھارت سے مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے: اسحاق ڈار

Aug 30, 2025 | 10:06:AM
بھارت سے مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے: اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے  بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب  بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کرے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کرے یا ہماری سرحدوں سے دور لے جائے، افغانستان نے جو احتجاجی مراسلہ دیا ہے، اس کی وجوہات دیکھیں گے۔

انہوں نے بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔

ہی بھی پڑھیں:امریکا اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے خوش آئند ہیں:پاکستان

نائب وزیراعظم نے مزیدکہا کہ اگر بھارت مذاکرات چاہتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ کوئی مسئلہ نہیں، ہم کسی کو نہیں کہہ رہے کہ ہر صورت مذاکرات کرائے جائیں۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جب آذر بائیجان اور آرمینیا کے معاملات درست ہو چکے تو ہمیں کیا مسئلہ ہے۔