ن لیگ ،پیپلزپارٹی آمنے سامنے،رانا ثناء اللہ کھل کر میدان میں آگئے

Aug 30, 2023 | 14:55:PM
ن لیگ ،پیپلزپارٹی آمنے سامنے،رانا ثناء اللہ کھل کر میدان میں آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں لڑائی؟عام انتخابات کے حوالے سے اختلافات سامنے آگئے،سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو سب علم ہے،بیان بازی عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سی سی آئی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کو پتہ تھا کہ ہم یہ قانون پر قانون پر دستخط کررہے ہیں تو اس سے الیکشن نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونگے۔
میں یہ نہیں کہتا کہ ان کو پتہ نہیں تھا یا انہوں نے آئین کو نہیں پڑھا ہوا وہ سارا کچھ اچھے سے جانتے ہیں، وہ آئین کو ہم سے بہتر جانتے ہیں اور انہوں نے آئین کو ضرور پڑھا ہوا ہے، ان کو پتہ تھا مردم شماری رپورٹ پر دستخط کے بعدسی سی آئی کی منظوری کے بعد الیکشن سے پہلے حلقہ بندیاں ہوں گی اور پھر الیکشن ہوں گے یہ سب کچھ ان کے علم میں تھا۔


انہوں نے کہا ہے کہ کچھ باتیں عوامی توجہ حاصل کرنے کیلئے بھی کی جاتی ہیں اور کچھ بیانات سیاسی طور پر بھی دئیے جاتے ہیں اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کی مجبوری ہے اور اس دن ان کو پتہ تھا کہ ہم جو سی سی آئی کی منظوری کے بعد پہلے حلقہ بندیاں ہوں گی اور بعد میں الیکشن ہونگے۔