ایشیاء کپ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر ایک اور فتح سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے127رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دیا ۔افغانستان نے انیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مصدق حسین 48رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد اللہ نے 25مہدی حسن نے 14اور عفیف حسین نے 12رنز کی اننگز کھیلی محمد نائم چھ رنز بنا کرمجیب الرحمان کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے ۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
افغانستان کے نجیب اللہ زردان نے 43اور ابراہیم زردان نے 42رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے حضرت اللہ زازئی نے 23اوررحمت اللہ گرباز نے 11رنز کی اننگز کھیلی ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کا شاہین شاہ آفریدی کو لندن بھیجنے کا فیصلہ