پاکستان کرکٹ بورڈ کا شاہین شاہ آفریدی کو لندن بھیجنے کا فیصلہ 

Aug 29, 2022 | 20:08:PM
پی سی بی، گھٹنے کی انجری، شاہین شاہ آفریدی، علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ،
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گھٹنے کی انجری کا شکارشاہین شاہ آفریدی کو علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،شاہین شاہ آفریدی ری ہیب ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ فاسٹ باﺅلر کے گھٹنے کو بلاتعطل سپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے ،اس حوالے سے لندن میں ورلڈکلاس سہولیات دستیاب ہیں ،پی سی بی کامزید کہنا ہے کہ امید ہے فاسٹ باﺅلر ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر دلی دکھ ہوا،نریندر مودی