پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر دلی دکھ ہوا،نریندر مودی 

Aug 29, 2022 | 19:47:PM
بھارتی وزیراعظم، نریندر مودی، پاکستان میں سیلاب سے نقصانات، اظہار ہمدردی،
کیپشن: نریندر مودی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار ہمدردی کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نریندرمودی نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر دلی دکھ ہوا،سیلاب متاثرین، زخمیوں اور لواحقین سے افسوس کااظہار کرتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم کا کہناتھا کہ امید کرتے ہیں، متاثرین جلد معمول کی زندگی میں واپس لوٹ آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر