ایف آئی اے میں ترقی پانے والے 110نئے انسپکٹروں کو پوسٹنگ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایف آئی اے میں ترقی پا کر ٹریننگ حاصل کرنے والے نئے انسپکٹروں کو پوسٹنگ مل گئی۔
ایف آئی اے کے 110 انسپکٹروں کو ایف آئی اے کے ملک بھر میں مختلف زونز میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
آج تعینات کئے گئے تمام انسپکٹرز کو اپنے اپنے سٹیشن پر فوری رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
ان تمام انسپکٹرز کو مزید ٹریننگ ڈائریکٹر ٹریننگ ایف آئی اے کے احکامات اور شیڈول کے مطابق دی جائے گی۔تمام انسپکٹرز کو ویپن ٹریننگ ، لائیو فائر سمیت دیگر ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کل سے پیٹرول پمپس پر پانچ دن کی ہڑتال سے متعلق پمپ مالکان کا بیان سامنے آگیا