لاہور، منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، مزید 3 افراد میں مرض کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری)لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں مزید تین افراد میں اس مرض کی تصدیق ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 36 سالہ ثمرا، 27 سالہ شفاقت علی اور 30 سالہ شان علی منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق تینوں مریض اس وقت میو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال شہر میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا مرض اب ایک سے دوسرے شہری کو منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، مشتبہ علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے اور غیر ضروری میل جول سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔