پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ

 پاکستان ان 10 ممالک میں شامل جہاں ہیپاٹائٹس سی سے 58 فیصد اموات رپورٹ ہوئیں

Apr 30, 2026 | 12:42:PM
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اورچین مل کر عالمی ہیپاٹائٹس سی بوجھ کا 39 فیصد بوجھ رکھتے ہیں اور پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی سے 58 فیصد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں 18 لاکھ نئے ہیپاٹائٹس کیسز سامنے آئے، دنیا بھر میں 2024 میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے 13 لاکھ 40 ہزار اموات ہوئیں، ہیپاٹائٹس بی اور سی دنیا کی مہلک ترین بیماریوں میں شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ ہیپاٹائٹس سی کے صرف 20 فیصد مریضوں کو علاج میسر آسکا، ہیپاٹائٹس بی کے 5 فیصد سے بھی کم مریض علاج حاصل کررہے ہیں، غیرمحفوظ طبی طریقہ کار اور انجیکشنز بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہیں غیر محفوظ انجیکشنز اور سرنجز کے دوبارہ استعمال پر تشویش ہے، جعلی آٹو ڈس ایبل سرنجز سے تحفظ کا غلط تاثر پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ہیپاٹائٹس بی ویکسین 95 فیصد سے زائد تحفظ فراہم کرتی ہے اور ہیپاٹائٹس سی 8 سے 12 ہفتوں میں قابل علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اوورسیز طلبہ کے لیے میٹرک امتحانات 2026 کے انعقاد کا اعلان
عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں مزید کہاہے کہ 2030 تک اس کے خاتمے کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پیش رفت ناکافی ہے۔