سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Apr 30, 2026 | 09:28:AM
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا سائٹس پر گمراہ کن مواد جاری کرنے والے عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف کڑی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر گمراہ کن مواد شئیر کرکے قومی یکجہتی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور قومی سلامتی اور سماجی امن کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد جاری کرنے والے تمام ملکی اور غیر ملکی افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی جو سوشل میڈیا کے ذریعے خطرات کو ہوا دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی خاتون اوّل میلانیا کی ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانے کی ویڈیو وائرل