امریکی خاتون اوّل میلانیا کی ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
???? VEJA l Melania se recusa a dar a mão a Donald Trump e caso repercute pic.twitter.com/4rmESoR2zz
— Notícias Paralelas (@NP__Oficial) April 29, 2026
صدر ٹرمپ اور برطانیہ کے شاہ چارلس اپنی اپنی بیگمات کے ساتھ عشایئے کے لیے وائٹ ہاؤس سے باہر آئے تو فوٹو سیشن کے لیے رُکنا پڑا۔
اس موقع پر میلانیا نے ٹرمپ کا ہاتھ چھوڑ دیا، ٹرمپ ہاتھ نہ چھوڑنے کی کوشش کرتے نظر آئے ، ٹرمپ نے دوبارہ واک کرنے سے پہلے پھر میلانیا کا ہاتھ تھام لیا، دو قدم چل کر پھر رُکنا پڑا ، یہاں بھی میلانیا ہاتھ چھڑواتی نظر آئیں، ٹرمپ نے چلتے چلتے پھر ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نئے عالمی اتحاد کی تشکیل میں سرگرم
سوشل میڈیا صارفین اسے ٹرمپ سے میلانیا کی بے رُخی قرار دے رہے ہیں، اس پہلے بھی میلانیا اور ٹرمپ کی ایسی ہی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہے۔