ڈاکٹرمحمد راغب نعیمی اسٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کےچیئرمین مقرر

Apr 30, 2025 | 23:14:PM
ڈاکٹرمحمد راغب نعیمی اسٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کےچیئرمین مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)   ڈاکٹرمحمد راغب نعیمی کو اسٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرمحمد راغب نعیمی کی سٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے بطور چیئرمین تقرری  کے حوالے سے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرمحمد راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اورزرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے ممبر بھی ہیں،ڈاکٹرراغب نعیمی ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ, ایم اے معاشیات اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اپنی سالمیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار