دوسروں کو آگ میں جھونکنے والا اسرائیل خود لپیٹ میں آ گیا،مدد کی اپیل کردی

Apr 30, 2025 | 22:38:PM
 دوسروں کو آگ میں جھونکنے والا اسرائیل خود لپیٹ میں آ گیا،مدد کی اپیل کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: courtesy DW
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کو جنگلی آگ کی وجہ سے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس نے حکومت کو فوری بین الاقوامی مدد طلب کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔صہیونی حکومت نے پڑوسی ممالک  یونان، قبرص، اٹلی، کروشیا اور بلغاریہ سے مدد کی اپیل کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو شروع ہونے والی یہ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور متعدد کمیونٹیز کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے پڑوسی ممالک بشمول یونان، قبرص، اٹلی، کروشیا اور بلغاریہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔آگ کے باعث کئی علاقوں سے لوگوں کو انخلاء کرنا پڑا، سڑکیں بند کر دی گئیں اور خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ یروشلم اور تل ابیب کو ملانے والی اہم شاہراہ ہائی وے 1 کو بھی بند کر دیا گیا ہے، فائر فائٹرز اور فوجی اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔یونان، قبرص، کروشیا اور اٹلی سے فائر فائٹنگ ٹیمیں، طیارے اور سازوسامان مدد کے لیے پہنچ چکے ہیں لیکن شدید موسم آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اسے نیشنل ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے کہا ہم ایک قومی بحران سے دوچار ہیں، تمام وسائل کو متحرک کر کے جانیں بچانے اور آگ پر قابو پانا ضروری ہے، فی الحال بین الاقوامی امداد رات سے پہلے پہنچنے کی توقع نہیں ہے۔اسرئیلی فوج اور مقامی فائر فائٹرز مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔اسرائیل اپنا 77 واں یوم آزادی منانے کی تیاری کر رہا تھا لیکن ایمرجنسی کے باعث یروشلم میں مرکزی تقریب منسوخ کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنی سالمیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار