ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی،اوگرا نےایل پی جی 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی کردی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر37 روپے 80 پیسے سستا ہو گیا،ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 245 روپے16 پیسے مقرر کردی گئی۔
ایل پی جی کے11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار893 روپے ہوگی،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’قیمت میں بڑی کمی‘‘سونے کا ریٹ اچانک ہزاروں روپے گر گیا