سونے کی قیمت 3400 روپے فی تولہ کم ہوگئی

Apr 30, 2025 | 16:40:PM
سونے کی قیمت 3400 روپے فی تولہ کم ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں گذشتہ روز اصافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں3400 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2915 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے اوروہ 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائیت کا ثبوت ہے: شرجیل میمن

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 34 ڈالر کم ہوکر 3276 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔