پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی،ایئرٹریفک کنٹرول کونئی ہدایت جاری

Apr 30, 2025 | 11:08:AM
پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی،ایئرٹریفک کنٹرول کونئی ہدایت جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)خطے میں کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی کیلئے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے،سیکیورٹی کے پیش نظرایئرٹریفک کنٹرول کونئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں،خصوصی طور پر بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں کی کڑی نگرانی کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے لاء کلرکس کی اسامیوں کا اعلان کردیا

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مشکوک پروازوں کی خصوصی اجازت اعلیٰ سطح پرملنےکی بعددینےکی ہدایت کی گئی ہے،گلگت اورسکردوکیلئےآج آپریٹ ہونےوالی تمام پروازیں منسوخ، کردی گئی ہیں جبکہ شمالی علاقہ جات کیلئے پروازیں سکیورٹی وجوہات کی بناپرمنسوخ کردی گئی ہیں۔