بنوں : دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او ،کانسٹیبل زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالقیوم وزیر) بنوں میں دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔
بنوں میں نامعلوم دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او وسیم سجاد اور گن مین کانسٹیبل حیات شدید زخمی ہوگئے۔
حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمی ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی میڈیا نے پاکستان کےحوالےسے بڑی پیشگوئی کر دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد موقع سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پہلے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل 25 اپریل 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کیا تھا۔