مزاحمتی کارکن راجکمار امریکا میں انتقال کرگئے

Apr 30, 2023 | 14:13:PM
اقلیتوں کے حقوق کے مزاحمتی کارکن راجکمار امریکا میں انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) پاکستان میں جبری مذہب تبدیلی کیخلاف تحریک کے سرکردہ رہنما راجکمار عارضہ قلب میں مبتلا ہوکر امریکا میں جان کی بازی ہار گئے۔

 راجکمار نے مذہبی انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باعث اپنے آبائی شہر گھوٹکی کو خیرباد کہہ کر کئی سالوں سے کراچی میں رہائش پزیر تھے۔

یہ بھی پڑھیے: صحرائے تھر، مسلم درگاہوں کے روزہ دار ہندو منتظمین

ان کے جسد خاکی کو آمریکا سے واپس گھوٹکی لایا جائیگا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ راجکمار مریکا نجی دورے پر گئے جہاں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔