صحرائے تھر: مسلم درگاہوں کے روزہ دار ہندو منتظمین

Apr 19, 2023 | 11:12:AM
صحرائے تھر: مسلم درگاہوں کے روزہ دار ہندو منتظمین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تھر کے صحرا مذہبی رواداری کے باعث ساری دنیا کیلئے مثال بن گئے جہاں مسلم درگاہوں کے ہندو منتظمین رمضان میں روزے رکھتے ہیں اور افطار کا بندوبست کرتے ہیں۔ 

صحرائے تھر جہاں مذہبی رواداری پوری دنیا کے لیے مثال ہے،مٹھی شہر کی درجنوں مسلم درگاہوں کے منتظمین ہندو ہیں، جو رمضان میں روزے رکھتے ہیں اور افطار کا بندوبست کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کس کے نکاح میں ہیں؟ عمران خان یا خاور مانیکا؟

صحرائے تھرپارکر فطرت کے حسین رنگوں کے ساتھ روادری ہم آہنگی کی طور پر ایک مثال ہے تھرپارکر کے شہر مٹھی کو مذہبی رواداری کا مثالی شہر مانا جاتا ہے جہاں 80 فیصد ہندو برادری رہائش پذیر ہیں۔ مٹھی میں ایک مسلم بزرگ سے منسوب قاسم درگاہ ہے جس کی دیکھ بھال ہندوبرادری کرتی ہے، یہاں ہر سال میلہ منعقد کیا جاتا ہے، رمضان میں یہاں افطار کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔

درگاہ قاسم شاہ کا تمام لنگر مقامی شہریوں کی معاونت سے جاری رہتا ہے۔ رمضان میں مسلمان اور ہندو دونوں ہی عقیدت مند یہاں پھل اور دیگر اشیا بھیجتےہیں۔ درگاہ کے منتظم موہن مالہی رمضان کے تمام روزے رکھتے ہیں، موہن مالہی نے سر پر سفید کپڑا باندھ کر روزہ افطار کیا اور دعا بھی مانگی۔ 

یہ درگاہ مذہبی رواداری کا اعلی مثال ہونے کے ساتھ پوری دنیا کیلئے محبت امن اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے