عدلیہ کے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،رانا ثنا ءاللہ

Apr 30, 2021 | 21:25:PM
 عدلیہ کے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،رانا ثنا ءاللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی تکلیف کی وجہ وہ ہوشربا انکشافات ہیں جو بشیر میمن نے اپنے انٹرویو میں کئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور کرپٹ ٹولہ بشیر میمن کو صرف اور صرف کا انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے کہ اس نے سچ کیوں بولا۔ عمران نیازی کی تکلیف کی وجہ وہ ہوشربا انکشافات ہیں جو بشیر میمن نے اپنے انٹرویو میں کئے۔ بشیر میمن نے ووٹ، آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کا جو کچا چٹھا عوام کے سامنے کھولا، یہ اس کی تکلیف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم بشیر میمن کے ساتھ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے عدلیہ کے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔جس تک انصاف نہیں ہو گا،بشیر میمن کے الزامات پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہیں ہو جائے گا، چوروں کو چین نہیں لینے دیں گے ۔
سابق وزیر قانون نے کہا کہ عمران نیازی بشیر میمن کے انکشافات سے پہلے کیا سو رہے تھے؟ اب بشیر میمن کی جائداد اور فیکٹری یاد آئی؟ عمران نیازی جتنے مرضی چھاپے مارو، جائیدادیں چھانوں، جواب تو تمہیں دینا ہی پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فحش فلموں کی ادا کا ر ہ میاخلیفہ نے ایسا دھندا کھو ل لیا کہ سو شل میڈیا صارفین بر ہم