ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ اہلیہ کی تدفین کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئے

Apr 30, 2021 | 14:01:PM
قاری عبدالحفیظ انتقال فرما گئے
کیپشن: قاری عبدالحفیظ انتقال فرما گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر اور ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق قاری عبدالحفیظ طویل عرصے سے علیل تھے اور فیصل آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال اپنی اہلیہ کے انتقال کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ قاری عبدالحفیظ کا اپنی اہلیہ کی تدفین کے چند گھنٹے بعد ہی انتقال ہوا ہے۔

واضح رہے سینیٹر ساجد میر، حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر اور دیگر نے قاری عبدالحفیظ کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  سابق سپیکر قومی اسمبلی کی اہلیہ کورونا سے انتقال کر گئیں