بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے خصوصی جیل منتقل کئے جانے کا امکان 

Sep 29, 2025 | 22:00:PM
بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے خصوصی جیل منتقل کئے جانے کا امکان 
کیپشن: عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ سے خصوصی جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کیلئے راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرلی گئی،خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے،خصوصی جیل میں 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 31 جولائی سے تعینات کردیا گیا، خصوصی جیل کی ذمہ داری ڈی ایس پی پریزن عامر فیاض بھٹی کو سونپ دی گئی، اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے قریبا 40 افراد پر مشتمل عملے کا راولپنڈی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا رؤف نے عملے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،خصوصی جیل کے تمام لوازمات پورے کرلئے گئے ہیں،خصوصی جیل قائم کرکے عملہ بھی تعینات کردیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ خصوصی جیل کیلئے سیکورٹی اور نگرانی کا طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا ہے، 40افراد پر مشتمل جیل عملہ 24 گھنٹے خصوصی جیل میں تعینات رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کی معطلی کا مطالبہ زور پکڑ گیا،سابق کپتان نے بھی آواز بلند کردی