ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کی یونیورسٹیز کے طلبہ سےخطاب سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 29, 2025 | 18:40:PM
ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کی یونیورسٹیز کے طلبہ سےخطاب سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے  پلندری میں خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ  کے سوالات کا جواب دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آ ر  کی سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر سوال  پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے، آزاد کشمیر میں تمام اشارعیے باشمعول تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہیں،  اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی،  30 فیصد سے زائد آزاد کشمیر کے لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں ،احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ االلہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ، پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا ،فوج میں متعدد آفیسرز اور جوان کشمیری ہیں ، کشمیر کا مستقبل "کشمیر بنے کا پاکستان" ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت حاصل کرنے کی کل آخری تاریخ