پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت حاصل کرنے کی کل آخری تاریخ

Sep 29, 2025 | 18:19:PM
پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت حاصل کرنے کی کل آخری تاریخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)مالی سال 2025 کے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت حاصل کرنے  میں ایک روز باقی ہے، رعایت کی آخری تاریخ 30 ستمبر  مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے مطابق  ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے ایکسائز دفاتر اور نامزد بینکوں کے کاونٹرز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ شہری بروقت اپنے واجبات ادا کر سکیں۔

 ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ شہری 30 ستمبر تک اپنے ٹیکس جمع کروا کر 5 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور ایک ذمہ دار و فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی : فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر زحموں کی تاب نہ لاکرچل بسے