راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکے کا بے دردی سے قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں 13 سالہ لڑکے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، لڑکے کی لاش مکان کی تیسری منز ل کی چھت پر پڑی ملی ہے جسے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کے گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد اور گہرے زخموں کے نشان ہیں، پیرو دھائی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا لڑکے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے ڈکیتی میں مزاحمت پر باپ کو بچوں کے سامنے بےدردی سے گولیاں مار کر قتل کردیا۔