بشریٰ انصاری کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی

Sep 29, 2022 | 15:06:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بشریٰ انصاری کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کینیڈا میں منعقدہ ایوارڈ شو میں نامناسب لباس زیب تن کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین ک ان کی یہ تصویر دیکھ کر آ گ بگولہ ہو گئے اور کہنے لگے کہ جب سینئر فنکار اپنی ثقافت کو بھول جائیں گے تو نئے آنے والے بھی ایسا ہی کریں گے۔ابھی یہ تنازع ختم نہیں ہوا تھا کہ ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آگئی جس سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تبصروں کا نظام  شروع ہو گیا ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بشریٰ انصاری کم عمر ، جوان اور گورا دکھنے کے لیے ٹریٹمنٹ کروا رہی ہیں اور صارفین کو بھی حسین اور گورا دِکھنے کے لیے ٹریٹمنٹ کروانے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سینئر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان سے خوبصورتی کے معیار دریافت کرنے لگے۔واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصّہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں۔بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے بھی نواز گیا۔