امریکی ایئر لائن نےویکسین نہ لگوانے والے 600 ملازمین کو نکال دیا

Sep 29, 2021 | 21:50:PM
ملازمین ،فارغ
کیپشن: امریکی ایئر لائن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)امریکا کی ایئر لائن نے ویکسین نہ لگوانے والے 600 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے جو کووڈ 19سے بچا ؤکی ویکسین نہیں لگوانا چاہتے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایئرلائن کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم ٹیم کی حفاظت کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ کے مطابق فارغ کیے گئے ملازمین کے پاس نوکری بچانے کا ابھی بھی موقع ہے کہ وہ ملازمت سے حتمی طور پر نکالے جانے کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت سے قبل ویکسین لگوا لیں۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی: الیکشن ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں بھجوانے کی تحریک منظور