بانی سے ملاقات، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔
خط میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے عدالتی حکم نامےکی تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل کے ذریعے یہ خط بھیجا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی حکم نامے کی کاپی ملنے پر جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نیوی کی کمانڈاینڈسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں اختتام پذیر