بھوک سے نڈھال ریچھ کا شا دی تقریب پر دھاوا۔۔ویڈیو وائرل

Oct 29, 2021 | 18:15:PM
بھوکا ریچھ،شادی،دھاوا،میکسیکو
کیپشن: بھوکے ریچھ کا شادی میں دھاوا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) یہ واقعہ امریکی ریا ست میکسیکو میں پیش آیا جہا ں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس میں اچانک ایک بھوکا جنگلی ریچھ گھس آیا۔جسے دیکھ کر وہاں موجود ‏لوگ خوفزدہ ہو گئے ۔جس کی ویڈیو بھی سو شل میڈیاپر وا ئرل ہو ئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شادی کی تقریب میں موجود افراد نے ریچھ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن بلایا مہمان ریچھ شادی کی تقریب میں داخل ہوا اور کھانے کی میز پر دھاوا بول دیا۔ کھانا کھانے کے بعد خود ہی واپس بھی چلا گیا۔

اس ویڈیو پر سو شل میڈیاصا رفین اپنے اپنے اندا ز سے تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میچ سے قبل افغانستان کے سپنر راشد خان نے مداحوں سے بڑی اپیل کردی