مریخ پر بجلی کڑکنے کے حوالے سے سائنسدانوں کا نیا دعویٰ

Nov 29, 2025 | 22:19:PM
مریخ پر بجلی کڑکنے کے حوالے سے سائنسدانوں کا نیا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہرین فلکیات نے مریخ سیارے پر بجلی کڑکنے کی منظر کو ریکارڑ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال 2021 میں مریخ کی سطح پر اترنے والے ناسا کے پرزرویرنس روور کو سیارے پر حیاتیاتی علامات کی جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اور وہ گزشتہ 4 برس سے جیزیرو کریٹر کے علاقے کا معائنہ کر رہے ہیں۔

مریخ پر بجلی کڑکنے کا منظر روور پر نصب سپر کیم آلے سے ہونے والی آڈیو اور الیکٹرومیگنیٹک ریکارڈنگ سے سامنے آیا۔

سائنس دان پُر امید ہیں کہ ان نتائج کی تصدیق کی غرض سے ایٹماسفیئرک ڈسچارج کی پیمائش کے لیے نئے آلات اور مزید حساس کیمرا بھیجے جا سکتے ہیں۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے 28 گھنٹوں کی مائیکروفون ریکارڈنگز کا جائزہ لیا جو ناسا کے روور نے دو مریخی سال (یا 1374 زمینی دن) سے زیادہ کے عرصے میں حاصل کی گئیں تھی۔

ماہرین کو معلوم ہوا کہ الیکٹریکل ڈسچارجز کا آندھی اور مٹی کے طوفانوں سے معمول کا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خطرناک وائرس کے مزید 232 کیس رپورٹ،صوبے میں کھلبلی مچ گئی

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - سائنس
ٹیگز: