سندھ بھر میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز سامنے آگئے ہیں اور کراچی میں سب سے زیادہ 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 34 اور نجی ہسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھر میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہوچکی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں 17، حیدرآباد کے سرکاری ہسپتالوں میں 9 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:75 سالہ دادی کے شاندار ڈانس اور زبردست فلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری ہسپتالوں سے 38 اور نجی ہسپتالوں سے 34 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 2432 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 232 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، سب سے زیادہ کیسز کراچی کی لیبارٹریز میں 123 اور حیدرآباد میں 109 رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک،قوم سے دعاؤں کی اپیل