بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت اتنہائی تشویشناک ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اور ان کے اہلخانہ اور پارٹی ارکان نے ان کی صحت یابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل کر دی۔
خالدہ ضیا کو گزشتہ ہفتے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی علامت ظاہر ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیر اعظم کی پارٹی بی این پی کے رکن مرزا فخر العالمگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے خالدہ ضیا کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایک اور ملک کو سنگین دھمکی دیدی
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا کو دل کے مسائل، جگر اور گردے کی بیماریوں، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماری، جوڑوں کا درد اور آنکھوں سے متعلق بیماریاں لاحق ہیں۔
خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے طارق رحمان 2008 سے لندن میں مقیم ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی صحت یابی کیلئے بنگلا دیشی عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
واضح ہے کہ خالدہ ضیا تین مرتبہ بنگلا دیش کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔ انہیں 2018 میں شیخ حسینہ کی حکومت نے کرپشن کے الزامات میں قید کیا تھا۔ اور انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:محمد وسیم نے ڈبلیو بی اے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت کر کس کے نام کر دیا؟جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے