گلوکار ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو گانا’’ مستانی‘‘ ریلیز کردیا گیا

Nov 29, 2025 | 19:28:PM
گلوکار ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو گانا’’ مستانی‘‘ ریلیز کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )گلوکار ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو گانا’’ مستانی‘‘ ریلیز کردیا گیا،گانے کے ذریعے فلم سٹار صائمہ نور کی میوزک ویڈیو سونگ میں پہلی بار انٹری ہوئی ہے، ’’ مستانی‘‘ سونگ ساحر علی بگا اور افشاں فواد نے گایا ہے۔

 گلوکار ساحر علی بگا نے’’مستانی‘‘کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’’ مستانی‘‘ سونگ کے  ٹیزر کو پرستاروں کی جانب سے بہت سراہا گیا،گانے کوآج ریلیز کیا گیاہے ۔

 میوزک سونگ میں پہلی بار فلم سٹار صائمہ نور نے پرفارم کیا ہے، گلوکارہ افشاں فواد کا بھی یہ پہلا میوزک ویڈیو سونگ ہے، اس سے پہلے افشاں فواد نے میرے ساتھ ڈراموں کے متعدد ’’او ایس ٹی‘‘ گائے ہیں،گانے کے ڈائریکٹر عاصم حسین اور پروڈیوسر عمریہ ساحر ہیں جبکہ فہد حسین نے لیکوئڈ فلمز کے ذریعے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کیا۔

موسیقی کے لحاظ سے زائر علی بگا نے میوزک پروڈکشن سنبھالی اور ایاز سونو اور مجتبیٰ علی چونی نے اضافی کام کیا، گانا خود ساحر علی بگا نے کمپوز اور لکھا ہے-

ویڈیو کل یوٹیوب پر لائیو ہوئی اور صرف ۱۶ گھنٹوں میں ۳۳۸،۰۰۰ سے زیادہ ویوز حاصل کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معروف بھارتی اداکارہ کی امریکہ میں خفیہ شادی سامنے آگئی