ویڈیو: ٹیسلا روبو وین نے دنیا کو حیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون اور ٹیکنالوجی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی کمپنی ٹیسلا ٹیسلا روبو وین کی چھوٹی جھلک کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ یہ مستقبل قریب میں ہمارے عام سفر کے انداز کو بدل سکتی ہے۔
روبووین (Robovan) ایک جدید برقی وین (Electric Van) ہے جو مکمل خودکار ہے یعنی اس میں ڈرائیونگ سیٹ، اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈل نہیں ہے، یہ وین تقریباً 20 افراد یا اتنا ہی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسے سستی اور بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے لیے تیار کیا گیا ہے ایک اندازے کے مطابق اس کا کرایہ فی میل تقریباً 20 سینٹ ہو سکتا ہے۔
اس وین کا ڈیزائن بالکل سائنس فکشن فلموں جیسا ہے، ہموار شکل، مستقبل نما لک اور دروازے جو اوپر کی طرف کھلتے ہیں (گَل وِنگ ڈورز ) یعنی دیکھنے میں ہی ایک نئی دنیا محسوس ہوتی ہے۔
It’s coming https://t.co/cTQ5yFVUTX
— Elon Musk (@elonmusk) November 28, 2025
ایلون مسک نے اس منصوبے کو مستقبل کی عوامی نقل و حمل کے طور پر پیش کیا ہے یعنی صرف ذاتی گاڑیوں کا استعمال محدود رکھنے اور کم لاگت، ماحول دوست، اور آسان سفر کی راہ ہموار کرنے کی کوشش۔
ٹیسلا نے اپنے دیگر منصوبوں جیسے روڈسٹر (Roadster) اور بیٹری ٹیکنالوجی کے ساتھ روبووان کی ترقی پر تیزی سے کام کرنے کا عندیہ دیا ہے جو کہ 2027 کے آس پاس شہری نقل و حمل اور شہروں کے اندر سامان یا لوگوں کی منتقلی کا یہ انداز عام ہو سکتا ہے۔
اگر ٹیسلا روبووین (Tesla Robovan) کامیاب ہوئی تو ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کم ہو سکتے ہیں،روزمرہ سفر، بازار جانا یا کام تک پہنچنا آسان، سستا اور ماحول دوست ہو جائے گا۔
شہری نقل و حمل ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گی جہاں گاڑی صرف ذاتی نہیں بلکہ خودکار، مشترکہ اور سب کے لیے قابل رسائی بن جائے گی۔