کالے شیشے اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس،پولیس افسران واہلکارہوجائیں ہوشیار
ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنیوالےپولیس اہلکاروں وافسران کو بھی چالان اورمقدمات کا سامنا کرنا ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد )سی ٹی او لاہور نے کالے شیشے اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والے افسران اوراہلکاروں کے خلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔
سی ٹی او اطہر وحیدکاکہناہے کہ پولیس اہلکار اورافسران عام شہریوں والے قوانین کے مطابق سفر کریں گے،ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنیوالے اہلکاروں وافسران کو بھی چالان اورمقدمات کا سامنا کرنا ہو گا۔
سی ٹی اوکامزیدکہناہے کہ پولیس کی سرکاری گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی کریں،غیر نمونہ نمبر پلیٹس نہ ہٹانے والے افسران واہلکاروں کیخلاف بھی مقدمات ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:اب ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ سیف سٹی کا کیمرہ بن سکے گا
سی ٹی اواطہر وحیدکے مطابق شہر میں سینکڑوں پولیس گاڑیاں کالے شیشوں اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس کیساتھ گھومتی ہیں،اب عوام کے ساتھ سرکاری افسران و اہلکاروں کو بھی ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہو گا۔