وزیرداخلہ محسن نقوی کااسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی اسلام آباد سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب، واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے راولپنڈی کے علاقے میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اے ایس آئی علی اکبر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:جھنگ میں قاتلانہ حملہ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بارسمیت 4 افرادجاں بحق
وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاہے کہ شہید اے ایس آئی علی اکبر کے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔