جھنگ میں قاتلانہ حملہ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بارسمیت 3 افرادجاں بحق

Nov 29, 2025 | 11:26:AM
جھنگ میں قاتلانہ حملہ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بارسمیت 3 افرادجاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس خان)جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ منیر احمدسدھانہ سمیت 3افراد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ منیر احمدکی گاڑی پردو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے  فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ منیر احمد سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا، ایک نامعلوم راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آ کر دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملٹری کورٹ ٹرائل؛حسان نیازی کی درخواست کی سماعت کیلئےنیا بینچ تشکیل
ایڈوکیٹ منیر احمد سدھانہ کوشدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کیاگیاتھا جہاں وہ دم توڑگئے،لاش کو مارچری منتقل کر دیا گیاہے۔