گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Nov 29, 2023 | 20:35:PM
گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت  ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خطہ ٔپوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، جبکہ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات  کے روز اسلام آباد میں  مطلع  ابر آلود رہنے کے علاوہ  آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند  مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر  اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ  چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مردان،نوشہرہ، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اوروزیرستان  میں آندھی/  تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے تاہم  اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے اور  صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں  میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بالائی علاقوں  میں  مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری ، گلیات، راولپنڈی،  اٹک، چکوال،   جہلم،  منڈی بہاؤالدین،  گجرات، گوجرانوالہ،وزیرآباد،   سیالکوٹ،نارووال، لاہور ،حافظ آباد سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ اورقصور میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر  ژالہ باری کا بھی  کا امکان ہے،تاہم صبح کے اوقات میں اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،  بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھند اور  سموگ چھائے رہنے   کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مزید مہنگا؟ تجارتی حلقوں سے اہم خبر آ گئی
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک جبکہ  شمالی  اضلاع میں  سرد رہے گا،تاہم جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،اس کے علاوہ کشمیر  اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور    گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے جبکہ  کشمیر میں  چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔