یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Nov 29, 2023 | 20:04:PM
یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )یکم دسمبر  سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز   دی گئی ہے ۔
یکم دسمبر سے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے تک کمی کی تجویز  سامنے آئی ہے جبکہ فی لیٹر مٹی کا تیل 2روپے 82 پیسے کمی کرنے کی تجویز  دی گئی ہے ،لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کی تجویز سامنے آئی ہے ، 2ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 2.60 فیصد  کا اضافہ ہوا  ہے ، دو ہفتوں میں لند ن برینٹ آئل 80.61 ڈالر سے بڑھ کر 82.71 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے، اہم وجہ سامنے آ گئی