ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے، اہم وجہ سامنے آ گئی

Nov 29, 2023 | 19:06:PM
ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے، اہم وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )کی مشکلات میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا، ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4ارب کی ادائیگی کرنی ہے ، پی آئی اے نے فروری سے لیکر اب تک ریٹرن بھی فائل نہیں کی ہے، فوری طور پر دو ارب ستر کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے ،ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمند کر دئیے گئے ہیں۔ 

دوسری جانب قومی ایئر لائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے پی آئی اے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل دورے پر کاروائی سمجھ سے بالا تر ہے ،ایف بی آر عموما مہینے کے آخری دنوں میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کی کاروائی کرتا ہے ،دورے کے موقع پر اکاؤنٹس منجمند کرنا ملکی مفادات کے منافی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :نان اور روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا اعلان