وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں

Nov 29, 2022 | 12:22:PM
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں
کیپشن: وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں۔

 کابل ائیرپورٹ پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اقتصادی امور عبدالطیف اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے خیرمقدم کیا۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے سیاسی مذاکرات کریں گی۔