آنکھوں میں آنسو۔۔حاملہ بھینس کا ذبح ہونے سے انکار۔۔ قصاب کے سامنے گھنٹوں بل بیٹھ گئی

Nov 29, 2021 | 23:17:PM
حاملہ بھینس، آنکھوں میں آنسو، قصائی، گھٹنوں کے بل، بیٹھ گئی
کیپشن: حاملہ بھینس، ذبح ہونے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ایک دردناک ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی جس میں ایک حاملہ بھینس آنکھوں میں آنسو لئے قصائی کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئی اور ذبح ہونے کیلئے جانے سے انکار کردیا۔ 
وائرل ہونے والی ویڈیو چین کے ایک سلاٹر ہاﺅس کی ہے۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سلاٹر ہاؤس کا قصائی بھینس کو ذبح کرنے کیلئے لے جانے لگا تو وہ فوری طور پرگھٹنوں کے بل بیٹھ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھینس کی آنکھوں میں آنسو بھی ہیں اور بھینس حاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی ایک اور متنازعہ ویڈیو۔۔۔تنقید کی زد میں آگئیں
ویڈیو کے وائرل ہوجانے کے بعد لوگوں نے مذبح خانے کیلئے 27 سو پاؤنڈز عطیہ کردیئے کہ اسے بھینس کی قیمت سمجھ کر اسے آزاد کردیا جائے۔ جس پر اس سلاٹر ہاؤس کے اس قصائی کو آخر رحم آ ہی گیا اور اس قصائی نے بھینس کو آزاد کرکے ایک عبادت گاہ کے قریب چھوڑا دیا ہے تو اس موقع پر بھینس نے اپنے محسنوں کے سامنے ویسے ہی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ یہ منظر واقعی ایک قابل دید تھا نیچے اس کی ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا کی بہن نے انڈین گانے پر ڈانس ریکارڈنگ کے دوران قریب کھڑےشخص کو تھپڑ مار دیا۔۔ ویڈیو وائرل