علشبہ انجم ڈانس ریکارڈنگ کے دوران شخص کو تھپڑ مار کر بھاگ گئیں۔۔ویڈیو وائرل 

Nov 27, 2021 | 18:31:PM
علشبہ انجم، ساتھی کیمرہ ویمن، انڈین گانے
کیپشن: علشبہ انجم، ڈانس ریکارڈنگ کروا رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار اور جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے انڈین گانے پر ڈانس کی ریکارڈنگ کے دوران قریب کھڑے شخص کو تھپڑ مار دیا ۔
تفصیلات کے مطابق علشبہ انجم اپنی ساتھی کیمرہ ویمن کیساتھ انڈین گانے ” ٹپ ٹپ برسا پانی“پر ڈانس کی ویڈیو ریکارڈ کروا رہی تھیں ، ان کے قریب ہی ایک شخص کھڑا ڈانس دیکھ رہا تھا۔ڈانس کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار نے اس شخص کو تھپڑمار دیا جس کے بعدوہ اپنی کیمرہ مین دوست سمیت موقع سے دم دبا کر بھاگ کھڑی ہوئی جبکہ وہ صاحب وہیں جمے رہے ، ٹک ٹاک سٹار کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
سوشل میڈیا سٹار جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہی ہیں اور اپنے کنٹینٹ کی وجہ سے جلد ہی مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے سوشل میڈیا سٹار نے لکھا کہ " اور کرو ٹپ ٹپ برسا پانی "۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اچانک پانچ روپے کمی ؟؟